اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ کرکوک میں داعشی دہشت گردوں نے 27 شہریوں کو پھانسی دی ہے۔
السومریہ نیوز کے مطابق، داعشی دہشت گردوں نے الحویجہ کے علاقے میں 27 عام شہریوں کو پھانسی دی ہے۔
واضح رہے کہ داعشی دہشت گردوں نے ان کے احکامات سے انحراف کرنے والوں کو فوری طور پر پھانسی دینا شروع کردیا ہے۔
الحویجہ نامی علاقہ داعش کے قبضے میں ہے اور اس علاقے سے فرار کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو گولی ماری جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲